۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حوزہ علمیہ رسول اعظم کامٹی

حوزہ/ بمناسبت شب شہادت امام محمد باقر علیہ السلام حوزہ علمیہ رسول اعظم کامٹی کے بیت الصلوة میں مجلس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ناگپور/بمناسبت شب شہادت امام محمد باقر علیہ السلام حوزہ علمیہ رسول اعظم کامٹی کے بیت الصلوة میں مجلس کا انعقاد کیا گیا ۔ کامٹی کے مشہور و معروف شاعر اہلبیت و سوز خوان جناب ماسٹر اظہر حسین اظہر صاحب نے سلام پیش کیا۔

مشہور نوحہ خواں اور شاعر اہلبیت جناب مولانا فیاض حسین حیدری کامٹوی نے ملت حسینی سے خطاب فرمایا ۔ آیت "يَأَيهُّا الَّذِينَ ءَامَنُواْ أَطِيعُواْ اللَّهَ وَ أَطِيعُواْ الرَّسُولَ وَ أُوْلىِ الْأَمْرِ مِنكم" کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے پانچویں امام حضرت محمد باقر علیہ السلام کے فضائل و مناقب بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ افراد ملت تشیع کو تعلیمات حضرت امام محمد باقر علیہ السلام اپنے معاشرہ میں عمل میں لانے کی ضرورت ہے نیز مصائب پر مجلس کو اختتام کرتے ہوئے تمام انسانیت کے لئے دعا کی گئی۔بعدہ مومنین کے لیے نیاز کا اہتمام بھی رہا ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .